
three-story house 3d model
ہمارا تین منزلہ گھر بستی کے بالکل آخر میں واقع تھا۔اس سے تھوڑا سا آگے جنگل شروع ہوتا تھا۔ہم سب سے نیچے والے حصے میں رہتے تھے۔اوپر والے دو حصے خالی تھے۔ایک دن ہمارے گھر میں ایک آدمی اور ایک عورت آئے۔وہ دراصل ہمارا اوپر والا گھر کرائے پر لینا چاہتے تھے۔ ہم نے انھیں اپنا نیچے والا حصہ دے دیا اور خود ہم اوپر والے حصے میں رہنے لگے۔ ”ارے دیکھو، آج اخبار میں کیا خبر آئی ہے!“ ابو نے امی کو آواز دی، جو کچن میں کھانا بنا رہی تھیں۔میں نے دلچسپی لیتے ہوئے پوچھا:”ابو! آپ کیا خبر سنانے کے لئے امی کو بلا رہے ہیں۔“ ”بیٹے! کل دوپہر کو ہمارے علاقے سے ایک بچہ اغوا ہوا تھا، جس کا نام ذیشان تھا۔ وہ اب تک لا پتا ہے۔“ اس دن کے بعد سے شہر میں کافی بچے اغوا ہو چکے تھے۔ہم سب پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔امی ابو نے ہمیں احتیاط کرنے کی سخت تلقین کی۔آج ہمارے کرائے دار خوش نظر آ رہے تھے۔جب ہم کھیلنے کے لئے چھت کی طرف جاتے تو ہمیں بالکونی سے بچوں کی آوازیں آتیں۔ایک رات حسبِ معمول ہم ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ میں بالکونی میں جا کر بیٹھ گیا تو دیکھا کہ دروازے پہ ہمارے کرائے دار انکل کھڑے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھ میں ایک بوری تھی اور وہ بہت
4K·v3.0-20250812







